
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ قم اور ایران کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس کے پھوٹنے کے
بعد سے ہزاروں زائرین کی مدد کی گئی۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ ان زائرین کی سرحد پار بھی امداد کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس وقت سرحد بند ہے تاہم ہم وطنوں کے آنے کے بعد یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں ملک میں آنے کی جازت دیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ متعلقہ انتظامیہ تفتان سرحد پر پاکستان کی جانب تمام سہولیات کو اپ گریڈ اور مربوط کر رہی ہے چونکہ یہ غیر روایتی صورتحال ہیاس لیے یہ صفر سے شروع کرنے کے مترادف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حکومت اور ایران میں ہمارا مشن زائرین کے معاملے پر مسلسل ایرانی حکومت سے رابطہ میں ہے،اور یہ مل کر باہمی مشاورت سے کام کر رہے ہیں۔





































