
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے کورونا وائرس ریلیف فنڈ 2020ء
قائم کیا گیا ہے، ہر شخص کو اس فنڈ میں عطیات دینے چاہئیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ہو سکے جنہیں لاک ڈاؤن نے افلاس کے کنارے لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کی کراچی میں مرکزی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 4162786786 پر بھجوائیں، اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات www.nbp.com.pk/covidfund/index.aspx پر دستیاب ہیں۔





































