
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کنٹونمنٹ
ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کے افتتاح کرنے پر ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام کورونا کے کڑے وقت سے گزر رہی ہے، خدا کے لئے جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں، مسلم لیگ(ن)کے بنائے منصوبے پر تختی لگائی، پھر اسی کے خلاف بیان بھی دیا، واہ عمران صاحب واہ۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے بنائے ہسپتال میں کھڑے ہوکر عمران صاحب نے اس پر ہی صحت کے شعبے کی تباہی کا جھوٹا الزام بھی لگادیا،عمران صاحب سات سال خیبرپختونخوا میں حکومت ہونے کے باوجود کتنے ہسپتالوں کو وہاں افتتاح کیا؟عمران صاحب بتائیں پچھلے7 سال میں خیبر پختونخواکے کسی منصوبے پہ تختی لگائی؟خیبرپختونخوا میں تو کوئی منصوبہ ہے نہیں جس پر تختی لگائیں تو پنجاب میں اتنے منصوبے کہاں سے آگئے؟۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ابھی تک جتنے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے وہ میاں محمدنواز شریف اورمیاں محمد شہباز شریف کے بنائے ہوئے ہیں جو آپ سے مینج نہیں ہو رہے۔ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ میں دیکھیں آپ کو پتہ چلے کہ کنٹونمنٹ ہسپتال کیلئے پیسے شاہد خاقان عباسی نے جاری کئے تھے۔





































