
لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قلت ہے،
یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی عدم فراہمی ہے، غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکیج دے رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دینے کا وقت تھا تو عمران صاحب لنگر خانے کھول رہے تھے، جب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، ملک میں روٹی، آٹا، روزگار نہیں اور کورونا سے لوگ مر رہے ہیں، وزیراعظم سے قوم پوچھ رہی ہے کہ اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں؟ مزدور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ مزدوروں کوآن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کررہے ہیں۔





































