
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی نیب آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ تیار کرنے کی تردید
کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس کی تیاری کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق ابھی تک کوئی مسودہ تیار نہیں ہوا، موجودہ مسودہ اور خبر درست نہیں، حکومت شفاف احتساب پریقین رکھتی ہے۔
نیب آرڈیننس میں ترمیم کے حوالے سے ابھی اپوزیشن اور نیب سے مشاورت ہونا باقی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے نیب آرڈیننس میں ترمیم کا مسودہ درست نہیں، کوشش کی جائے گی نیب قوانین میں ترمیم پارلیمان سے ہو۔





































