
مظفرآباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 فروری کوکشمیر کا ز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کشمیر کی
طرف تھی کہ اچانک ایک مولا نا صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے آزادی مارچ نے کشمیر کو نقصان پہنچایا۔ ہم دوبارہ 5اگست سے پہلے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر بھر پور طریقے سے اجا گر کریں گے۔مودی عام آدمی نہیں نفسیاتی مریض ہے۔ یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے۔مودی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہاہے۔
آزاد کشمیر میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید مذمت کی اور کہا کہ میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا، یہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہے ہیں۔ آر ایس ایس والے ہٹلر کی نازی پارٹی کو رول ماڈل سمجھتے ہیں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کی پیداوار ہے،مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا،خواتین سے زیادتیاں کی گئیں، بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے، بھارت اور آر ایس ایس کی انتہا پسند مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 12 لاکھ کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں صحت کارڈ ملے گا،جو ایل او سی پر مشکل زندگی گزار رہے ہیں ان کی مدد کرنے پر فخر ہے احساس پروگرام سے ایک لاکھ 38 ہزار خاندان کو پیسے ملیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مودی اصل میں تباہی ہندوستان کی کر رہا ہے۔یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے ڈرا رہے ہیں، ان کے ظلم سے کشمیر کی موومنٹ دوبارہ سے اوپر آجاتی ہے بھارت کے پڑھے لکھے عوام بھی سمجھ رہے ہیں کہ مودی تباہی کی طرف ملک کو لے کر جارہا ہے، بھارت خوف اور دہشت پھیلا کر ڈرانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت اپنی اس کوشش سے کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔





































