
کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام ،عکاسی : نعمان لودھی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا
ہے کہ سید منور حسن قرون اولیٰ کی تصویر تھے ۔ان کی” گو امریکا گو کے سلوگن“ ولی تحریک جاری رکھی جائے گی ۔انہوں نے ساری زندگی صاف ستھری سیاست کی ۔دعوت اور تبلیغ کا عظیم کام کیا ۔
یہ بات آج ہفتے کو انہوں نے عیدگاہ گراو¿نڈ ناظم آؓباد میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل اجتماع سے خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہی ۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائد ین ، شہریوں اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعدا موجود تھی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سید منور حسن کی جدو جہد نے عالمی سطح پر اسلامی تحاریک کو حرارت دی ۔ان کی قامت دین کیلئے عظیم جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سید منور حسن کہتے تھے کہ امریکا کو اسلامی ملکوں سے نکل جانا چاہیے اورپاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کو آزادی کے ساتھ اپنا نظام چلانا چاہیے ۔اسی لیے انہوں نے ” گو امریکا گو “ تحریک شروع کی اور وہ سمجھتے تھے کہ امریکا نے افغانستان میں جو جنگ چھیڑی تھی ،افغانستان اس کیلئے قبرستان ثابت ہوگا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سید صاحب بلند کردار انسان تھے ،ان کا خلاپر ہونا مشکل ہے ۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ ان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے جدوجد کر یں اوران کے مشن کو نہ چھوڑیں۔




































