
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ،عکاسی : نعمان لودھی ) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کو سخی حسن قبرستان میں سپر د خاک
کردیا گیا ۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ عید گاہ گراو¿نڈ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پڑھا ئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،تمام اضلاع کے امیر ،جماعت اسلامی کے اراکین ،کارکنوں اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں انہیں آہوں وسسکیوں کے ساتھ سخی حسن قبر ستان میں سپر دخاک کردیا گیا ۔




































