
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس کو حلوہ پارٹی کانفرنس قرار د یتے ہوئے کہا
ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہو یا پیپلز پارٹی،اپوزیشن میں کوئی دم نہیں،آصف زرداری نے بڑی محبت سے پیپلز پارٹی کو فیڈریشن سے سندھ کی پارٹی بنایا،ن لیگ کو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کا لیڈرکون ہے،یہ لوگ آئی کھائیں پیئں اور جائیں حکومت کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلکہ حلوہ پارٹی ہے۔بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں۔ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بہت بڑی پارٹی تھی۔
ا نہوں نے زرداری صاحب نے بڑی محنت سے سندھ کی پارٹی تک محدود کر دیا اور اب بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ کی پارٹی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو یہ نہیں پتا کہ نواز شریف لیڈر ہے یا شہباز شریف،ن لیگ کو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کے سربراہ مریم نواز ہے خواجہ آصف ہے یا شاہد خاقان عباسی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج ان لوگوں کا اجلاس ہو رہا ہے جو سیاسی حکمت عملی بنانے والے نہیں۔جن کی آج میٹنگ ہے وہ سیاسی لائحہ عمل کی بجائے چائے پینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان آج شائد حلوہ لیکر آل پارٹی کانفرنس میں جائیں۔جو اے پی سی حلوے کے اوپر ہوگی بتائیں وہ کتنی مؤثر ہوگی۔





































