
اسلام آباد (اویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کیس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد نیب
ادارہ ختم ہوگیا، احتساب تماشے کا کھوکھلا پن عوام کے سامنے آگیا ، ملک میں نیب کے ذریعے سیاسی انجینئرنگ کی کو شش کی جا رہی ہے، جہاں ناانصافی ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا۔
۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن ) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف اور احسن اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ خواجہ برادران کیس میں عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے سپریم کورٹ نے فیصلے میں نیب کی حقیقت لکھی ہے۔سپریم کورٹ نے نیب کے بارے میں جولکھا وہ اس قدر حقیقت ہیں کہ حکومت اور نیب کو چاہیے کہ ادارے کو ختم کردیںنیب اپوزیشن کو پکڑتی ہے لیکن حکومت میں بیٹھے کرپٹ نظر نہیں آتے۔
سعد رفیق کے لیے بڑا آسان تھا کہ وہ کہتے میں اسمبلی میں نہیں بولوں گا تقریریں نہیں کروں گا، لیکن سعد رفیق نے ان کی بات نہیں مانی انہو ں نے حق کو حق کہا اور آج سچ کا بول بالا ہو ا خواجہ سعد رفیق اعلیٰ عدلیہ میں گئے عدالت گئے عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ نیب کو نہیں بھولنا چاہیے کہ قانون نے جو اختیار دیا ہے اس کی حد کراس نہ کی جائے، ہمارے آئین میں جو انسانی حقوق ہیں ، ان کو سبوتاژ کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے ایک شخص پر الزام نہیں لگا، لیکن اس کو پوری دنیا کے سامنے بدنام کیا جا رہا ہے؟جس ملک میں ناانصافی ہوگی ۔





































