
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے تجویز دی ہے کہ رویت ہلال کا تصور ملک سے باہر پورے خطے تک
پھیلا دیا جائے، ایک دن عید یا رمضان کیلئے خطے میں کہیں بھی رویت پراعلان کیاجا سکتا ہے۔اربوں کی کرپشن کرنے والے کو پکڑ کر پلی بارگین کرنا اسلام میں نہیں، اسلام میں احتساب کا جامع تصور موجود ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اپنے ایک انٹرویو میں نئی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بھارت اور دیگر ممالک کو ایک خطہ تصور کیا جاسکتا ہے رویت ہلال کا تصور ملک سے باہر پورے خطے تک پھیلا دیا جائے، ایک دن عید یا رمضان کیلئے خطے میں کہیں بھی رویت پراعلان کیاجا سکتا ہے افغانستان پہلے دن سے ہی عید اور رمضان سعودی عرب کے ساتھ کرتا ہے۔
انہوں نے رویت ہلال کمیٹی کے ٹی اوآرز بنانے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں لوگ چاند کی جگہ کچھ اوردیکھ کر شہادت دے دیتے ہیں، علماءاور اسپیس ٹیکنالوجی کے درمیان رابطے کا اہتمام ہونا چاہیے فواد چوہدری اور رویت کمیٹی ایک ساتھ بیٹھ کر معاملے کو حل کر سکتے ہیں یہ کو ئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ حل نہ ہو سکے فواد چوہدری کو چھیڑ چھاڑ کی عادت ہے وہ اسے انجوائے کرتے ہیں۔





































