
اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن نے کلبھوشن آرڈیننس کو قومی
اسمبلی میں پیش کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان دہشتگرد، بھارتی پائلٹ، بی آر ٹی، بلین ٹری اور پوسٹ آفس میں ہونے والی کرپشن کو پی ٹی آئی نے ایمنسٹی دی۔آٹا، چینی اور پیٹرول میں ہونے والی کرپشن کو بھی پی ٹی آئی نے ایمنسٹی دی۔اب پی ٹی آئی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔





































