
کراچی (نما ئندہ رنگ نو ڈاٹ کام )جماعت اسلامی کے رکن اورعلاقہ قائد آباد کے ناظم رفیق تنولی کی نماز جنازہ ادارہ نور
حق سامنے نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کر دی گئی ۔
شرکا ءجنازہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ شہید کشمیر کا جنازہ ہے ،جماعت اسلامی کی ریلی پر بھارت کے ایجنٹوں نے حملہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں ہمارے 34کارکن زخمی ہوئے ۔حکومت کی ذمہ داری کی کے حملے کے تانے بانے تلاش کرے اور اس کے ذمہ داران کو قوم کے سامنے لائے۔
رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا کہ کشمیر کی ریلیوں اور جدوجہد کے حوالے سے ایک تاریخ ہے ،حکومت کو وہ ہاتھ تلاش کرنے ہوں گے جو ” را “ کیلئے کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی ۔انجینئر صابر احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کو ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے نہیں روکا جا سکتا ۔





































