
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام) پاکستان کے 73ویں یوم آزای کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہو
ئی،تقریب میں گارڈز کے نئے دستے نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ملک بھر میں پاکستان کا یوم آزادی ملی جوش وخروش سے منایا جارہاہے اور شہر شہر سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آر ہی ہے۔اس سلسلے میں ملک کے تعلیمی اداروں،سماجی وفلاحی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دریں اثنا گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر ھاضری دی اور پھولوں کی چادرت چڑھا ئی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،ملک کی ترقی و خوشحالی پر بات کی۔




































