
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس
عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری وزیراعظم عمران خان کے بغض اور عناد میں عوام کو گمراہ کررہی ہے- راجکماری نے شاہی محل میں جھوٹ کے انبار لگا دیئے،راجکماری کو ایسی جمہوریت پسند نہیں جس میں وہ حکومت میں نہ ہوں-یہ وہی راجکماری ہے جو کہتی تھی کہ میری پاکستان سے باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں-
یہ بات انہوںنے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں فرق یہ ہے کہ ان کا لیڈر عدالت کا سرٹیفائیڈ چور اور ڈاکو ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم کو عدالت نے ہی صادق اور امین قرار دیا ہے-
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نسل درنسل کرپشن کی ٹرافیاں ، گھوسٹ کمپنیاں اور ٹی ٹیز راجکماری کے خاندان کا طرہ امتیاز ہیںجبکہ عمران خان نے ان کی طرح نہ اقرباءپروری کی اور نہ اپنے خاندان کو پالابلکہ دوخاندانی نظام کے حکومتی نظام کو عوام کی طاقت سے تہس نہس کردیا-
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کو اڑھائی سال بعد یاد آیا ہے کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے -مریم نواز اپنے اقتدار کو ہی جمہوریت سمجھتی ہیں-وہ اس امر کا جواب دیں کہ انہوں نے اپنی کنیزوں سمیت آج سے چند ماہ پہلے تک خاموشی کا روزہ کیوں رکھا ہوا تھا- عمران خان الیکٹرل پراسیس میں ریفارمز لانے کے خواہاں ہیں مگر گیا۔ عمران خان نے 22سالہ جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کو گلے سڑے نظام اور شاہی خاندان کی نسل درنسل غلامی سے نجات دلائی۔




































