
اسلا م آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیحدہ
علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے ملنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں امین الحق، خالد مقبول صدیق اورحیدرعباس رضوی شامل ہیں ۔ملاقات میں گورنر سندھ ، اسدعمراور علی حیدرزیدی بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں کراچی کے مسائل اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی ترقیاتی صوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ وفد نے لاپتہ سیاسی کارکنوں اورمقدمات کا معاملہ اٹھایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو معاملے دیکھنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہماری اہم اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کوکسی بھی موقع پرنظراندازنہیں کیا جائے گا۔
گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ میں کرونا کی صورتحال اور گرین لائن ریڈ لائن منصوبوں پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا.۔گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔




































