
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی استعفیٰ دینے کی محض دھمکیاں ہیں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے مفادات مختلف ہیں ، پیپلزپارٹی کے پاس حکومت ہے وہ ان کے لئے استعفے کیوں دے گی جبکہ ن لیگ کے پاس ماسوائے کرپشن کیسز کے کچھ بھی نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف کرپشن کے بانی ہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے موروثی سیاست کی بنیاد رکھی کسی اور جماعت کو پنپنے کا موقع نہیں ملا ۔ ان دونوں جماعتوں نے باریاں لگا رکھی تھیں ہماری حکومت ان کو ہضم نہیں ہورہی ۔ پارلیمنٹ کے پہلے روز وزیراعظم عمران خان کو تقریر نہیںکرنے دی گئی ۔ حکومت چاہتی ہے ملک آگے کی طرف جائے اپوزیشن ہمارا ساتھ دینے کی بجائے ہماری ٹانگیں کھینچ رہی ہے ہرحکومت چاہتی ہے ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ طے کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار کیا ہوتا ہے الحمد اللہ موجودہ حکومت کرپشن سے پاک ہے ۔ جب وزیراعظم خود کرپشن نہیں کرتے تو وزراءکو ایسا کرنے سے کیسے چھوڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے اداروں کو تباہ کیا۔ اپوزیشن ہم پر الزام لگا کرہمیں اپنی سطح پر لانا چاہتی ہے۔ ن لیگ نے ایل این جی کا 15 سال کا معاہدہ کیا۔




































