
اسلام آباد(ویب ڈیسک ۔خبر ایجنسی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
سلیم مانڈوی والا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب وقت پر اس کا جواب دیا جائے گا۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب معزز پارلیمنٹ اور تمام معزز پارلیمنٹرین کا بے حد احترام کرتا ہے۔ قومی ادارے کی نظر میں تمام اراکین کی انتہائی عزت و تقریم ہے۔ نیب سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی انتہائی احترام کرتا ہے۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کی طرف سے نیب کے بارے میں بے بنیاد الزامات کا جواب آئین اور قانون کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر دیا جائے گا۔




































