
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
گیا ،اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ایک ماہ کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔انسانی ہمدردی اور خصوصی کیس کے طور پر پندرہ دن کےلئے جانے کی اجازت دی ہے۔
شیخ رشید نے وزیر داخلہ بننے کے بعد سب سے پہلا شاہد خاقان عباسی کا ہی ای سی ایل سے نکالا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اپنی بہن اور بہنوئی کی عیادت کے لیے امریکہ جلد امریکہ جائیں گے۔




































