
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خا ن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ جس
کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی جس مےں پیٹرول 13روپے، ڈےزل 11روپے ، لائٹ ڈےزل 15روپے 33پےسے اور مٹی کے تےل کی قےمت مےں 10روپے 50 پےسے فی لےٹر اضافے کی سفار ش کی تھی تا ہم وزےر اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی اس سمری کو مستر د کرتے ہوئے پٹرول کی قےمت مےں 3 روپے ، لائٹ ڈےزل 4روپے 42پےسے جبکہ مٹی کے تےل کی قےمت مےں 3روپے فی لےٹر اضا فے کی منظوری دےدی ہے ۔



































