
اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 23 فارن فنڈنگ
کیس میں تسلیم کرلیا کہ پارٹی کے سینئر رہنماوں کی مدد سے غیرقانونی طریقے سے پیسہ آیا اور الیکشن کمیشن میں 2014 زیر التو کیس کے فیصلے کے لیے عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی قیادت میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی، جبکہ الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ لکھ لے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا پنڈی سٹی اور اسلام آباد کی سطح پر ریلی کے روٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پنڈی میں ریلی نواز شریف پارک سے شروع ہوگی جبکہ پی ڈی ایم کی قیادت کشمیر چوک سے قیادت کرے گی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مریم نواز قیادت کریں گیں۔مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی کیا مجبوریاں ہیں؟ اس لیے عوام تحریری طور پر فیصلہ لینے کے لیے اسلام آباد آرہی ہے، آپ فیصلہ لکھنے کی تیاری کرلیں۔انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ 'ایک موصوف ہیں جنہیں کل بہت تکلیف ہوئی ہتک عزت کی، ایسے لوگوں کو ہتک عزت سمجھ نہیں آتی جو لوگ صبح دوپہر اور شام کو کاغذ لہرا کر میڈیا ٹرائل کرتے اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنہوں نے اپنے عزت کی قیمت 50 کروڑ لگائی ہوئی وہ بیرون ملک جا کر اس ڈیل میں سے کمیشن ضرور مانگیں گے جن کی عزت ہی 50 کروڑ کی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی عزت ایک کروڑ تک کی ہوجائے تو امید ہے کہ کل وہ مزید 50 کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس کریں۔




































