
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان یوم یکجہتی کشمیر
لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پرکشمیریوں کے ساتھ منائیں گے۔عمران خان 5فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم سے سیف اللہ نیازی اور بیرسٹرسلطان محمود کی ملاقات بھی ہوگی۔ عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت بھی کی ہے۔سیف اللہ خان نیازی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم اور حکمت عملی پربھی بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مقامی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں۔ ان کہنا تھا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال بھی وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد گئے تھے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔




































