
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کے اندر سے اب تک ان سے تقریبا
500 ارب روپیہ ان سے واپس لیا جاچکا ہے جس سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، بیرون ملک سے بھی پیسہ واپس لائیں گے،(ن)لیگ والے شرمندہ ہونے کے بجائے قبضہ گروپ کی پشت پر کھڑے ہوگئے، آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن چاہتے ہیں کہ پیسے سمیت ہمیں معاف کردیں، ہم معاف کرنے کے لیے تیار ہیں، بیرون ملک سے بھی پیسہ واپس لائیں گے، اب ایک الگ کمیشن لایا جارہا ہے جن سے ان کی چیخیں اور زیادہ نکلیں گی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل مریم نواز کھوکھر برادران کے گھر گئیں اور اپنی سیاسی حمایت کا یقین دلایا، (ن)لیگ والے شرمندہ ہونے کے بجائے قبضہ گروپ کی پشت پر کھڑے ہوگئے،۔مسلم لیگ (ن)ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ 'ماضی میں لوگوں کے لیے کرپشن کوئی بڑی بات ہی نہیں تھی، ان کے مطابق قبضہ گروپ زمینوں پر قبضہ کرتے تھے اور حکومت انہیں نہیں پوچھتی تھی، قبضہ گروپوں اور شریف خاندان میں باہمی اشتراک چل رہا تھا اور جاتی امرا کی سیکڑوں ایکڑ کی جائیداد ان ہی قبضہ گروپوں کی وجہ سے جمع ہوئی ہے، یہی معاملہ پورے پنجاب میں نظر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر سے اب تک ان سے تقریبا 500 ارب روپیہ ان سے واپس لیا جاچکا ہے جس سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، بیرون ملک سے بھی پیسہ واپس لائیں گے، اب ایک الگ کمیشن لایا جارہا ہے جن سے ان کی چیخیں اور زیادہ نکلیں گی، جب ان کی چیخیں نکلتی ہیں تو ان کے حق میں مہم شروع کردی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 'ہمارا مقصد کمیشن کے ذریعے بیرون ملک موجود پیسہ پاکستان میں واپس لانا ہے۔




































