اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے تمام
تعلیمی ادارے یکم مارچ سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کیا ۔
شفقت محمود نے اسکولوں میں 50فیصدکی تدریسی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کھلیں گے ۔
یاد رہے کہ قبل ازیں کورونا کی وبا کی پہلی لہر کی وجہ سے ساڑھے 6ماہ اسکولز بند رہے تھے ۔دوسری لہر میں اسکول دوماہ کیلئے بند کر دیئے گئے تھے۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبار ہ اسکول کھلے تو 50فیصد تدریسی عمل کی پالیسی کے ساتھ کھولے گئے تھے ۔ملک بھر میں تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے اب یکم مارچ 2021سے کھل جائیں گے ۔