سینیٹ انتخابات کے بعد انتخابی اصلاحات کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم مقاصد ہیں۔ شارٹ ٹرم مقصد اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے جس نے عوام کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے اور لانگ ٹرم مقصد جمہوریت کا استحکام ہے، خفیہ بیلٹ کو کہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
بدھ کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مل کر اس حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہیں۔ حزب اختلاف کا کام ہی عوام کے حکومت کے لئے لڑنا ہوتا ہے۔ اب ہم اس سلیکٹد، نالائق اور نااہل حکومت کو پاکستانی عوام کے سامنے ظاہر کر دیا ہے بلکہ سب کو ان کی حقیقت بتا دی ہے۔ اس حکومت نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوشش کی لیکن بری طرح ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ بدنام بھی ہو گئی۔ چیئرمین پی پی پی نے پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ کے امیدوار کے متفقہ طور پر نامزد کیا۔ سب مل کر پارلیمنٹ کی سپرمیسی کے لئے کام کر رہے ہیں اور اب حکومت بھی اپنے ان اراکین سے بات کرنے پر مجبور ہو گئی ہے جنہیں اس نے تیس ماہ تک نظرانداز کیا ہوا تھا ۔
نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہماری تعداد کم ہے لیکن اب جمہوریت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور ایاس کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد بحالی جمہوریت کی کہانی شروع ہو جائے گی۔ ہم ان تمام پارٹیوں اور ان کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواروں کی سینیٹ انتخابات میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر میں لانگ مارچ بھی شروع ہو جائے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو۔
صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد ہیں اور سینیٹ کے الیکشن کے بعد بھی متحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم عدم اعتماد کے فیز میں نہیں سینیٹ الیکشن کے فیز میں ہیں۔ ہم سینیٹ کے انتخابات جمہوریت کے اصولوں کے مطابق لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی عزت کی ہے اور اس حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ہم جمہوری راستے پر چلتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تین نسلوں سے اس جدوجہد میں مصروف ہے کہ ہر ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے جس طرح آئین نے بتایا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

اے سرزمین قدس (ریطہ )

ریطہ

ساری دنیا کی محبتیں بھی مجتمع کرلوں تو اس محبت کا حق ادا ہوسکتا ہے بھلا۔۔۔۔

... مزید پڑھیے

عید غزہ کے ساتھ (عائشہ بی )

عائشہ بی

عیدالفطرکا چاند دیکھتےہی تمام بچوں نے خوشی سےشوراورہنگامہ شروع کر دیا۔ امی ، بابا، باجی ،بھائی! جلدی آئیں عیدالفطر کی چاند نظر آگیا ہے ۔ آج

... مزید پڑھیے

وعدہ (بلاک)

ام عبداللہ

سرسبز وشاداب میدانوں اور ندی کے درمیان واقع بستی کا رہائشی عامراپنی چمکیلی آنکھوں اور ہمہ وقت مسکراہٹ کےسبب جانا جاتا تھا  لیکن اس کے

... مزید پڑھیے