
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے
کہ وزیراعظم عمران خان مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں، عمران خان کے بغیر ان کی سیاست نا مکمل ہے۔ ڈسکہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسرز اور تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہی، الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اسے قبول کریں گے۔
مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے بعد نجی ٹی وی چینل پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز بھی میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کی حکمت عملی سے باہر نکل کر عدالتوں اور قومی اداروں کے فیصلوں کا احترام کریں، حمزہ شہباز کے باہر آنے کے بعد اب ن لیگ کی خاندانی لڑائی جلد ہی پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز حواس باختہ ہیں، روز جھوٹ کے پٹارے سے نیا جھوٹ برآمد کرتی ہیں اور پھر اداکاری کے ساتھ انتہائی مہارت سے اسے مارکیٹ کرتی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز ہر روز جس طرح سے جھوٹ کا پرچار کرتی ہیں وہ ان کی ذہنی دباﺅ اور بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔




































