
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے
بڑھتی مہنگائی پر حکومت اور اپوزیشن تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ہارجیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں، عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ وبکا کررہے ہیں،عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا ۔
ہفتے کو اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔ سیاستدان یاد رکھیں انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رسمی یا غیر رسمی کسی بھی طریقے سے بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔




































