
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو بدھ مت
سیاحوں کے لیے ایک پرکشش جگہ بتاتے ہوئے سری لنکا کے لوگوں کو ملک میں مذہبی اور قدرتی مقامات کی زیارت کے لیے مدعو کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج کے کمانڈر اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل شیوندر سلوا سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر متفقہ رائے رکھتے ہیں اور باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر متفقہ رائے رکھتے ہیں اور مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں بہترین تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔عارف علوی نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی، ثقافتی اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف وکمانڈر سری لنکن ا?رمی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔ اس موقع پر سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کا ایک قریبی اور عزیز دوست ملک ہے، سری لنکا پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔




































