
کراچی(ویب ڈیسک ،خبرایجنسی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تجویز پر
ڈائریکٹر فضائی ٹرانسپورٹ نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے پیش نظر ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں ممالک کو تین حصوں(کیٹیگریز) میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، سعودی عرب، نیپال، سری لنکا فجی مراکو اور ویت نام سمیت 20 ممالک شامل ہیں، جہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہے۔
کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنےوالوں کو سفرسے 72 قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا اور انہیں ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔اسی طرح سی کیٹیگری میں شامل تمام مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، مذکورہ ممالک سے پاکستانی شہری بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی کیٹیگری میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو 23 مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ن ممالک میں جنوبی افریقہ، برطانیہ اور تنزانیہ سمیت 12 ممالک شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کورونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 8.76 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔




































