
لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو
ٹیلی فون کیا ہے ۔ٹیلی فونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے آج (اتوار کو )ملاقات کے حوالے سے بھی مریم اور حمزہ شہباز نے لیگی قائد سے رہنمائی لی۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔
کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم آئندہ کی حکمت عملی پر جو بھی فیصلہ کرے گی اسے ن لیگ مانے گی۔ نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب میں منظم کرنے کےلئے مل کرکام کرنے کی بھی ہدایت کی ۔




































