
اسلام آباد(ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایئر چیف مارشل ظہیر
احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔
اعزاز دینے کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سیاسی و عسکری قیادت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز ا۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد د ی ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت عسکری قیادت نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ملاقات ایوان صدر میں نئے آئر چیف کے آعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر ہوئی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بات چیت ہو ئی ۔
صدر مملکت نے وعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں افواج پاکستان کی آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات و چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے اور دشمن اس کو میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ۔ انہو ںنے قومی تعمیر و ترقی میں بھی افواج پاکستان کے کردار کو سراہا ۔




































