
اسلام آباد :وزارتِ دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ایس ڈی) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ہے۔ اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی سفارش پر ان کی تقرری کی منظوری دی تھی۔ اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔
اسی کے ساتھ وزارتِ دفاع نے ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے اس توسیع کی منظوری پہلے ہی دے دی تھی، جو 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔





































