گل پلازہ ملبے سے لاشوں کے بجائے ہڈیاں برآمد، آگ لگنے کی وجوہات کی رپورٹ سامنے آگئی

کراچی( ویب ڈیسک ) گل پلازہ سانحے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو ملبے سے مکمل لاشوں کے بجائے زیادہ تر انسانی ہڈیاں مل رہی

ہیں۔ سینئر فائر آفیسر ظفر خان کے مطابق عمارت کا اسٹرکچر شدید طور پر متاثر ہوچکا ہے اور کسی بھی وقت مزید نقصان کا خدشہ موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر خان نے بتایا کہ پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ لگ گئی تھی، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عمارت میں صرف سرچنگ کا عمل باقی رہ گیا ہے، جو انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عمارت کی چھت پر موجود ڈیزل ٹینک بروقت نہیں اتارا گیا تھا۔ بعد ازاں جب اسے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو اس میں آگ لگ گئی، تاہم فائر بریگیڈ نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔ ان کے مطابق عمارت اس قدر کمزور ہو چکی ہے کہ ریسکیو عملہ شدید خطرات کے باوجود کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرچ آپریشن حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ اسے آج مکمل کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نگرانی میں جاری ہے اور تمام ممکنہ متاثرین کی تلاش یقینی بنائی جا رہی ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق سانحے میں جاں بحق 67 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم اب تک صرف 16 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔ ان میں سے 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے، ایک شناختی کارڈ جبکہ ایک لاکٹ کی مدد سے کی گئی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی جس میں بتایا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی۔ رپورٹ کے مطابق آگ مصنوعی پھولوں کی ایک دکان میں بچوں کے کھیلنے کے دوران بھڑکی، جہاں ممکنہ طور پر ماچس یا لائٹر استعمال کیا گیا۔ آگ بعد ازاں بجلی کی تاروں کے ذریعے پوری عمارت میں پھیل گئی۔

آگ لگتے ہی عمارت میں شدید بھگدڑ مچ گئی، جبکہ متعدد دروازے بند ہونے کے باعث کئی افراد باہر نہ نکل سکے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ گل پلازہ میں یہ المناک حادثہ گزشتہ ہفتے 17 جنوری کو رات 10 بجے کے بعد پیش آیا تھا، جس میں اب تک 67 افراد جاں بحق جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

واٹر بورڑ کا عملہ نوٹس لے (لطیف النساء)

لطیف النساء

ہمارا اور آپ کا کیا کام ہے ؟صفائی نصف ایمان ہے۔۔ واٹر بورڑ کا عملہ نوٹس لےیہ۔   کون

... مزید پڑھیے

محبت — ایک خاموش احساس (سعدیہ عارف )

 سعدیہ عارف

محبت ایک ایسا احساس ہے جو الفاظ سے زیادہ خاموشیوں میں محسوس ہوتا ہے۔ یہ وہ جذبہ

... مزید پڑھیے

محنت کش ماں (افروز عنایت)

 افروزعنایت

 ساجدہ بیٹا تم دروازے پر کس سے باتیں کر رہی تھیں ؟؟

... مزید پڑھیے