
لطیف النساء
ہمارا اور آپ کا کیا کام ہے ؟صفائی نصف ایمان ہے۔۔ واٹر بورڑ کا عملہ نوٹس لےیہ۔ کون
سا کنال ہے؟ کسی کنال کے کے اندر لوگ گرمی کے مارے آرہے، نہا رہے ہیں اور پورے پانی کو واقعی گندا کر رہے ہیں۔ جب کہ یہ پانی پینے کے پانی کے طور پر آگے جاتا ہے اور ظاہربات ہے گندا ہو رہا ہے اگر ان کو نہانا ہی ہے تو سآحل سمندر میں جا ئیں اور ادھر نہائیں لیکن واٹر بورڑکا عملہ اور یہ انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی ہے اور پانی سے ترسایا ہوا کراچی ہے، گھروں میں پانی نہیں آرہا ، گرمی سے میں لوگ مر رہے ہیں۔
گھروں میں پانی نہیں آ رہا ، ٹینکر مافیا کا راج ہے، ہر دوسرے مہینے میں پیسے دینے پڑتے ہیں 1500 روپے فی گھربلڈنگ والوں کو یہ کتنے افسوس کی بات ہے جبکہ مسائل جوں کے توں ہیں ۔ ہم مسلمان ہیں ہمیں صفائی کا خیال رکھنا چاہیے ،پینے کا پانی ہے، آگے جا کے یہ کتنے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا ، اس کو جان بوجھ کے گندا کرنا کہاں کی عقلمندی ہے اور صفائی تو نصف ایمان ہے۔ پھر ہمارا ایمان کہاں چلا گیا ؟ باقی ایمان ہمارا ہمارے رویوں میں ہمارے اخلاق میں ہماری عبادات میں ہے ،ان سب کا حاصل ہو جانا کیسے ممکن ہے؟ اللہ کے واسطے اس کا نوٹس لیں اور تمام مسلمان بھائی بہن ،ہمارے کراچی والے باشعور ہیں، انہیں چاہیے کہ اس طرح کی حرکات نہ کریں جو سب کے لیے تکلیف کا باعث ہو ،میں نے کبھی کسی سے سنا تھا کہ قیامت کی ایک نشانی ایسی ہوگی کہ دنیا میں ایسے مہلک چیزیں پیدا ہو جائیں گی کہ جس سے بچنا محال ہوگا ،میں سوچتی تھی وہ کس طرح کے تیار ہوں گے؟ آج مجھ میں آئی ہے کہ پانی اور فضا یہ دونوں چیزیں آلودہ ہو جائیں گی جس سے کوئی نہ بچ پائے گا لیکن اس کو آلودہ کرنے والے ہم اور آپ ہی تو ہیں ،اللہ کے لیے اس سے باز ا جائیں اور اس پر قابو پائیں کہ ہم کسی ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے،
ہم کیوں ایسے کام کریں؟ کہ جس سے فضا آلودہ ہو جس سے پانی آلودہ ہو اور آگے لوگوں کو متاثر کرے، بس یہی میری گزارش ہے ،کہ اس پر فوری ایکشن لیا جائے ۔اللہ تعالی اس کو قبول فرمائے اور آپ سب کو شعور دے ،واٹر بورڈ والوں کو کراچی کے انتظامیہ کو، وزیراعظم اوروزیربلدیات کو فعال بنا ئے اور ہمیں سکون دے : آمین




































