
لطیف النساء
الحمدللہ! سبحان اللہ! بنو قابل پراجیکٹ کے تحت ہونے والی سرگرمیاں اور تقریبات ہم سب کے لیے باعث فخر ہیں،ہر کامیابی کے پیچھے تڑپ طلب لگن ہوتی
ہے،بے لوث محنت اورمشقت ہوتی ہے،چائنیز کہاوت ہے نا کتنی اچھی کہاوت ہے؟ کہ مچھلی کھلانے سے کہیں زیاد بہتر ہے کہ لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھا دیا جائے۔
بندہ خود کفیل ہو یہ کتنی اچھی بات ہے؟ ایسا ہی ہے! اللہ نے جب انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے تو بندہ کیوں رب رحیم کی شکر گزاری کرتے ہوئے اپنی کوششیں نہیں کرتا،اپنا لوہا آپ کیوں نہیں منواتا،اپنی قابلیت دکھانے اپنا لوہا منوانا ہی دراصل ایک بڑی کامیابی ہے!ہر کامیابی کے پیچھے مشقت ہوتی ہے انسان کو رب کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ وہی اس کی توفیق دلوں میں ڈالتا ہے۔
یہ کوئی انسان کا ذاتی حصول نہیں ہے بلکہ اللہ ہی کی رحمت اور ایک جماعت کی رہنمائی ہے منظم ٹیم ورک ہے،جہاں بھی موقع ملے اپنے آپ کو پیش کریں اعتماد اور خلوص دل اور خلوص نیت سے کام میں لگ جائیں، قطرہ قطرہ دریا اور ذرہ ذرہ پہاڑ بن جاتا ہے- نہ سمجھیں کہ ایک دم سب کچھ مل جائے گا!کوشش، محنت،محبت،صبر، نعمتوں کا شکر ادا کر کے اپنے مقصد تعلیم اور ہنرکیساتھ روزگار بھی، کام کرتے جائیں تو کامیابی آپ کا مقدر ہے۔سبحان اللہ!ایک ایسا پروگرام جواپنی مثال آپ ہے۔اس کو جتنا بھی سپورٹ کیا جائے کم ہے،یہ کئی مخلص لوگوں کی اجتماعی سرگرمیاں ہیں۔ اخلاص کے ساتھ،شکر الحمدللہ ہزاروں بچوں کو اپنی مرضی سے اپنا کام، کرنا روزی کمانا اور اس کا موقع دینا ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال، واقعی قابل ذکر ہنراور وقت کی ضرورت ہے۔
کیسے کیسے محروم م مجبور، غریب، بے بس طلباو طالبات اور عام دوسرے لوگ بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور قابل بن رہے ہیں، نہ صرف خود کفیل ہوئے بلکہ اپنے خاندان کے لیے بھی سرمایہ کمانے اور ان کو سپورٹ کرنے کے قابل ہوئے۔ شکر الحمدللہ!کہتے ہیں ان سب کے، مشترکہ اتحاد اور منظم سرگرمیوں کیلئے الحمدللہ!پھرمزید کتنے لڑکے لڑکیوں کے انٹرویوز اور کیا کچھ کہانیاں اس پروگرام کی گواہی دے رہی ہیں کہ دل دیکھ دیکھ کر خوش ہو جاتا ہے اور منہ سے الحمدللہ سبحان اللہ نکلتا ہے،
جس کی وجہ سے ہم نہ صرف پرامید ہیں بلکہ ان کو مزید آگے بڑھانے اور خود کفیل اور معزز شہری بنانے کے لیے ہر ایک ایسی جدوجہد کر رہا ہے جو سب پاکستانیوں کے لیے خوش آئند ہے اللہ مبارک کرے۔
اللہ سے دعا ہے کہ اس تقریب میں جتنے شرکاء ہیں تمام لوگوں کو اللہ پاک کامیاب فرمائے، وہ ایسے مشعل راہ بنیں جس سے پورا پاکستان تو کیا پوری دنیا پوری امت مسلمہ سرخرو ہو جائے۔ آمین۔ سب مبارکباد کے مستحق ہیں،وہ تمام لوگ جو اس جماعت میں شامل ہیں یا کسی بھی لحاظ سے تعاون کر رہے ہیں ،اپنے حصے کا کام اپنا فرض سمجھ کر، ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، نبھا رہے ہیں ،اللہ پاک ان سب کی کوششوں کو چار چاند لگا دے اور دنیا بھر کی جہالت کے اندھیرے دور ہو جائیں۔صبح نور پھیلائے اور ہم کہہ سکیں کہ خوشنما دنیا میں وہ روشنی کے مینار ہیں۔روشنی سے جن کے ملاحوں کے بیڑے پار ہیں۔
اے نوجوانو دوڑو، اٹھو! جاگو!بدل ڈالو اس خود ساختہ نظام کو سرمایہ دارانہ ذہنیت کے نظام کو،شکر ادا کرتے ہوئے محرومی مایوسی اور بے بسی کو مات دیکر آگے بڑھتے جاؤ، مبارک ہو آپ کو اپ کی نئی منزیلیں۔ آمین۔



































