یوم آزادی کیلئے سچی کہانی

لطیف النساء

آج اس انوکھی بیٹی کی فکر سے میں آزاد ہو گئی،الحمدللہ یہ وہ الفاظ تھے جواس ماں کی شکر گزاری کا اظہار تھے اور بیٹی کا جنازہ جاچکا تھا اور ابھی لوگ واپس جا رہے تھے

تو وہ آنسوؤں سے رو بھی رہی تھی اور شکر الحمدللہ!شکر الحمدللہ!ہی کہہ رہی تھی۔کافی مطمئن! کہنے لگی یہ گمنام بیٹی! میرے رب کا انعام تھی۔
میں نے اس کو بڑی چاہ سے پالا اور اس بے اعتبار زمانے کی وجہ سے اس کی شادی بھی میں نے اپنے ہی بڑے بیٹے سے کر دی تھی کہ کوئی اسے لا وارث سمجھ کر اس کا حق نہ مارے۔مجھے یاد آیا کہ میری دوست نے بتایا تھا کہ یہ میری جیٹھانی دراصل ہماری ساس کی گمنام بیٹی تھی جو پاکستان ہجرت کے وقت ٹرین میں پانچوں بچوں یعنی میرے شوہر اور ان کے چاروں بہن بھائیوں کے ساتھ مہاجروں سے بھری ٹرین کی بوگی میں ہی سو گئی تھی، اندھیرے میں،صبح دوسرے دن ٹرین سے سب بھاگم بھاگ اترتے گئےمگر یہ میری ساس سے چپکی رہی۔

بہن بھائیوں کے ساتھ ہی سو جانے والی وہ دو تین سالہ بچی تھی وہ آج میری بڑی جیٹھانی تھی۔ قیام پاکستان ہجرت کے وقت ٹرین کھچا کھچ بھری ہوئی تھی کسی نے اسے نہیں لیا اور وہ میری ساس نند کے ساتھ چپکی رہی اور لوگ اتر کر اِدھر اُدھرجا رہے تھے ۔ میرے سسر نے بھی سب بچوں کو سمیٹا تو یہ بچی بھی ساتھ تھی جس کا کہیں اتا پتا نہیں چلا میرے سسر نے بڑی کوشش کی کہ بچی کے ماں باپ یا کوئی مل جائے مگر کوئی نہ ملا میری ساس نے بالآخر اس کو اٹھایا اور پھر میرے سسر سے منت سماجت کر کے اسے بھی اپنے ساتھ لی آئیں۔

دو تین دن تک ہر جگہ ڈھونڈا، کہیں اس کا کوئی پتا نہیں چلا، پھر وہ ساتھ ساتھ پلتی پڑھتی رہی اور اس کے ساتھ ساتھ اسکے والدین کو ڈھونڈنا بھی جاری رہا،لیکن کہیں اس کا کوئی نہ ملا،اتنے دنوں میں وہ سب بچوں میں گھل مل گئی بالآخر رب کی رحمت تھی ،اس انوکھی بچی کو میری ساس نے ہی اللہ کا انعام سمجھ کر بڑے پیار سے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ پالا پوسا اور یوں وقت گزرتا ہی گیا اور شادی کی عمر آنے لگی، تو اس کی شادی کی فکر لاحق ہوئی۔

اب تک بھی اس کا کوئی شناسائی نہ ملا، اس کو لاوارث سمجھ کر زیادتی نہ کر جائے، بس اس خوف سے میری ساس نے اپنے ہی ایک بیٹے کی شادی اس انوکھی بیٹی سے کر دی اور اس طرح وہ خاصی خوشی رہیں اسے ۔بہو بنا کر اپنے ہی سامنے اپنے ہی گھر رکھ کر بہت مطمئن تھیں - ماشاء اللہ! سے اس کے بھی چار بچے ہوئے ہیں۔میری طرح، ایک اور بچے کی آمد کی خوشخبری ملی، سبھی اپنی جگہ پہ خوش تھے کہ اچانک پتہ چلا کہ یہ خوشخبری نے یہ تو ایک ایسی اداس کر دینے والی خبر تھی کہ ان کو پیٹ کا کینسر ہے اور پھر اس کا علاج ہوتا رہا سارا پیسہ خرچہ سب کچھ کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑی ہم لوگوں نے، اور بالآخر تکلیفیں سہتے ہوئے اور علاج کراتے، کرتے ہوئے میری جیٹھانی کا انتقال ہو گیا اور ابھی ان کو تدفین کے لے جایا گیا۔

میری ساس کو بڑا پیار تھا ان سے اور ان کے بچوں سے بھی بس اب وہ بار بار یہی کہہ رہی ہیں الحمدللہ!مجھے اب اس کی کوئی فکر نہیں ہے، کیونکہ مجھے یہی تھا کہ اس سے کوئی زیادتی نہ کرے،اسکا حق نہ مارے، سب کو تاکید کرتی رہتی تھیں۔ اللہ تیرا شکر ہے!کہ تو نے مجھ سے یہ کام بھی لے لیا۔ اب مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے، تیری امانت تیرے سپرد ہے،کیا پر خلوص جذبے تھے؟ پاکستان بننے کے وقت کی کہانیاں!کیسے آئے ہوں گے؟ ایک دو نہیں ہزاروں تھے لٹے پھٹے خاندان، اس کا خاندان کہاں ہوگا؟ کیا ہواہوگا؟ کیسے وہ بچی ان کے پاس آئی،اور کیسے اللہ کی رحمت ہوئی کیسے اس کے سارے بہن بھائی مل گئے سب کو ایک نظر سے دیکھنے والے وہ بھی والدین تھے! آج بھی ان کے بچے اور ہم سب کزنز آپس میں بالکل ویسے ہی ہیں کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ بچی ان کی نہیں تھی؟ یہ ہیں وہ جذبے۔! اور یہ ہے استحکام پاکستان! اور یہ ہے خلوص کا رشتہ، اللہ کی شان!اور لوگوں کا کردار!

آج اس کی ساس کو گزرے بھی بیس سال ہو چکے ہیں مگر آنکھوں میں اس مہربان ماں کے روپ یاد آتے ہیں، وہی باتیں یاد کرتے کرتے گزر گئیں، یہ معمولی کہانی نہیں،یوم پاکستان سے تین دن پہلے کی حقیقت تھی۔ میں اور میری دوست اب خود نا نی اور دادی بن چکے ہیں - الحمدللہ!ہمیں فخر،اس جذبے اور ماں کی محبت کو سلام ہے! مگر میری ساس جیسا کوئی نہیں، یہ اسکا کہنا تھا۔ اللہ پاک ہمیں ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائے اور مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے