
لطیف النساء
جسے دیکھو یہاں،وہی آنکھ ہے نم
اس دنیا کے غم، جانے کب ہوں گے کم؟
بس مجھے درد بھری آواز اور فریاد سی لگتی تھی ،کبھی غور ہی نہیں کیا تھا سمجھ نہیں آتے تھےیہ الفاظ لیکن نہ جانے خود ہی ذہن میں آنے لگے اوربڑھتی مہنگائی اور بے سکون معاشرے کی حقیقت بتانے لگے ، جیسے یہ شاید میں نے ہی گایا ہو لیکن نہیں میرے زخمی دل کی آواز تھی، جو اب سمجھ آئی ہے، فلسطین کا غم اور زخم ابھی تازہ ہیں ۔ اللہ ان کی مدد فرما، ہمیں ان کا غم خوار بنا ،ہم سے کام لے لے اور خود اپنے ملک میں اور کراچی میں کس قدر مسائل بڑھ رہے ہیں؟ نا قابل برداشت حد تک جو پہلے کبھی نہ تھے۔ اتنی مہنگائی اور اتنی من مانی، جتنا چاہو لوٹو عوام کو، کوئی پوچھنے والا کیوں نہیں؟ یقینا ًپہلے بھی کبھی ایسا ہوتا ہوگا یا نہیں لیکن اب تو پانی سر سے گزر چکا ہے، ہر جگہ یہی حال ہے کیسے۔
گزرے جا رہے ہیں، فلسطین کے دن اور رات؟ تین سال سے جل رہا ہے اور صرف بیان بازیاں؟ کیسی ہیں یہ بے ایمانیاں؟ اسی طرح دوسرے دیگر ممالک لبنان، ہندوستان میں ہزاروں مسلمان اورخود پاکستان میں کتنی عوام! بے بسی، بے کسی کا شکار ہوتے جا رہی ہے! یہ کیسا ظلم ہے؟ یہ کیسی ناانصافی ہے؟ یہ کیسی جاگیرداری ہے،؟ چند لوگوں کی اجارہ داری،یا مہلک بیماری؟ وہ دوسروں کو قابو کیے ہوئے ہیں ،انہیں احساس بھی نہیں ہے کہ دوسرے لوگ کیسے رہ رہے ہیں؟ کیسے زندگی کے دن گزاررہے ہیں؟
جیتے جی لوگوں کو اس طرح بے بس بنا دینا نوکریاں نہیں، گیس نہیں،پانی نہیں،بجلی نہیں، شدید گرمی حالات کی سنگینی اوپر سے آگے کوئی لائحہ عمل نہیں، کوئی منصوبہ بندی نہیں، کوئی حکمت عملی نہیں،کوئی تحفظ نہیں، کوئی سیکیورٹی نہیں، یہ کیسے ملک چلے گا؟ کچھ تو کرنا پڑے گا! کیا ہم اسی طرح سہتے رہیں گے؟ نہیں نہیں ساتھیوں ہمیں کیا حکم دیا ہے ہمارے رب نے کہ ظلم کو ہوتا ہوا دیکھو تو ہر ممکن روکنے کی کوشش کرو، ہاتھ سے، زبان سے، قلم سے، اور اگر رکنے کی جتنی ممکن ہو سکے کوشش کرو نہیں تو کم از کم دل سے ہی برا جانو اور اپنے رب سے ہی ہر وقت پہلے ہی سے دعا ؤں کے ساتھ اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کرو منظم اور متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہو کر حکمت سے کام لیتے ہوئے ظلم کو روکیں،صالح قیادت لائیں خود اپنی حالت بدلیں، تو حالات بدلنے میں تعاون اور معاون نیک نیتی اور خلوص درکار ہے۔
امن پسند رہو، ہمیشہ امن کیلئے کوشاں رہو تا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ان تمام حالات کو درست کر دے۔ وہ تو ہر شے پر قادر ہے تو اس کے ہر حکم پر ہم بھی تو پورے اتریں۔۔
خود بخود ٹوٹ کے گرتی نہیں زنجیر کبھی
بدلی جاتی ہے بدلتی نہیں تقدیر کبھی
ہماری طلب اور تڑپ اپنی جگہ ہماری محنت ہمارے حق کے لیے اگے بڑھنا اور صحیح قیادت کو لانا بھی تو ہمارا فرض ہے نا- ہمیں تو بگڑے ہوئے کو سدھارنا ہے - پہلے خود سدھریں،ماحول بنائیں، ہمیں اپنے مقصد حیات پر فوکس رہنا ہے ۔ا ہم کیسے ظلم کرپشن اور برائیوں کو دیکھ کر خاموش رہ سکتے ہیں؟
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کا کوئی دیپ جلاتے جاتے
جرائم اور کرپشن کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کیسے سہہ سکتے ہیں؟ ہمیں ہی آگے بڑھنا ہوگا اور اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ ساتھیوں آج نہیں تو کل یہ وقت تو آنا ہی ہے نا،جب ظلم بڑھ جاتا ہے تو اس سے کوئی بھی نہیں بچتا،آج ہم فلسطینیوں کے لیے یا کہیں بھی پاکستان میں بھی اپنی جان مال اور حق کیلئے اوراپنے بچوں کے مستقبل کیلئے اپنے تمام وسائل کی قربانی نہیں دینگے؟، آگے نہیں بڑھیں گے؟ ظلم کا ہاتھ نہیں روکیں گے؟ تو ہم بھی اسی طرح ظلم کی چکی میں پس جائیں گے۔ٹیٹ فار ٹیٹ، جیسے کا تیسہ، ادلے کا بدلہ، اللہ نہ کرے مگر یہ سب الفاظ کوئی معنی نہیں رکھتے؟ ان کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہمیں ہی آگے آنا ہوگا، کتنی گرمی یا موسم کی کیسی بھی سختی ہو کام تو کرنا ہی پڑتا ہے نا!۔
رات کتنی ہی اندھیری ہو صبح کی روشنی ایک نئی سحر جنم دیتی ہے نا، روشنی کی ایک کرن اندھیرے مٹا دیتی ہے، تو ہمیں بھی اس طرح انتظار نہیں کرنا ہے نہ ہمیں مزید ظلم سہنا ہے،صالح قیادت لانی ہے ہمیں آگے بڑھنا ہے،محنت کرنا ہے، ہمت سے حوصلے سے اعتماد سے اللہ سے مدد طلب کرتے ہوئے اپنی قوت بازو سے اور اپنی ایمانی طاقت سے ظلم کو روکتے ہوئے،ظلم کے نظام کو بدلنے کیلئے ہر حکمت عملی سے کام لینا ہے، اللہ ہم سب کی مدد فرمائے اور امن سکون عطا فرمائے،پوری دنیا میں امن ہو جائے۔ آمین یا رب العالمین



































