
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی، امن و استحکام اور سیاحت کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت
ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن و استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔سمارٹ عینکوں پر پابندی کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ نے وفاق اور پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے مقامی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ملاقات میں زیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت مجموعی صورتحال بہتر اور ماحول مکمل طور پر پرامن ہے۔




































