
فیصل آباد (رنگ نوڈاٹ کام ) فیصل آباد میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا،ملزم نےاعتراف جرم کرلیا،ملزم نےبیوی کو
قتل کرنے کے بعد بچے کے ہاتھ میں مو جود پستول سے گولی چلنے کا ڈرامہ رچایا ۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں 7 سالہ بچے سے غلطی سے پستول چل گیا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ماں جاں حنا بحق ہوگئی۔
پولیس کی جانب سےچند گھنٹوں کی تفتیس کے بعد صورتحال سامنے آگئی اورحنا کے شو ہرنے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کے مطابق 26سالہ حنا کا ملزم سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اوروہ اسے کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔
ملزم نےپولیس کو بیان دیا کہ پستول لوڈ رکھی تھی کہ اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر ماں پر تان کر گولی چلا دی۔ حنا فاطمہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔





































