
کراچی: ویسٹ انڈیزکی خواتین کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری
حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس چیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
دیاندرا ڈوین نے پاکستانی بالروں کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔علاوہ ازیں چیدین نیشنل نے 35 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے اچھا کھیل پیش نہ کیا جاسکا اور پوری ٹیم 89 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 15 برس بعد پاکستان آئی ہے





































