
یا وجہ ہے کہ میانمار کے باشندے جن کی فی کس آمدن صرف 1350 امریکی ڈالر ہے ناروے کے لوگوں سے جو اُن کے مقابلے میں 60 گنا زیادہ امیر ہیں خیراتی اداروں کو زیادہ عطیہ دیتے ہیں؟
اور کیا وجہ ہے کہ انڈونیشیا کے وہ باشندے تعداد میں اُن جرمن باشندوں سے دوگنا زیادہ ہیں جو رضاکارانہ کام کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ انڈونیشیا میں کام کے اوقات دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں جبکہ جرمنی ان ملکوں میں ہے جہاں یہ سب سے کم ہیں۔
ایک نئی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ تمام لوگ بھلائی کا کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں تاہم کچھ جگہ ماحول اس کے لیے زیادہ سازگار ہوتا ہے۔





































