
لاہور(ویب ڈیسک )شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے ایک سو اننچاس ویں یومِ ولادت کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے نو نومبر کو ملک گیر عام تعطیل کا
فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق، رواں سال انیس جنوری دو ہزار چھبیس کو منظور کیے گئے، سالانہ تعطیلات کے شیڈول کی روشنی میں نو نومبر بروز پیر کو تمام وفاقی و صوبائی محکموں، روزگار کے مراکز اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی۔
تمام وزارتوں اور ذیلی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔




































