
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منایاجائے گا، میرے ساتھ اراکین قومی اسمبلی،
سینیٹ اور دیگر لوگ بھی اس میں شامل ہوں گے، ہمیں اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا ہوگا، ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں حصہ لے گی، ہر شخص کو شجرکاری میں حصہ لینا ہو گا۔
یہ بات انہوں نے کو ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے لئے خصوصی پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے 9 اگست کو منایا جائے گا جس کی میں خود قیادت کروں گا۔ 9 اگست یادگار دن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اراکین قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر لوگ شامل ہیں۔ ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں حصہ لے گی۔ ہر شخص کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حدت سے بچنے کے لئے ہمیں کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہہم ایک دن میں ریکارڈ درخت لگائیں گے جو افراد اس مہم کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ وزیراعظم پورٹل میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ رضاکاروں کو پودوں کی فراہمی سمیت دیگر امور پر مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔





































