
کراچی (تعلیم ڈیسک ) کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں
میں 13 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کردیا ،جبکہ تعطیلات کا نو ٹفیکیشن بھی جاری کردیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ودیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کرونا وائر کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 13 مارچ تک تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ۔
دریں اثنا نجی اسکولز کی تنظیموں نے ْوزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے ۔ادھر تعطیلات کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔جس کے مطابق آج پیر سے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔





































