
کراچی(تعلیم ڈیسک )جامعہ کراچی میں امتحانات کے دوران طلبہ کی ہوشیاری مہنگی پڑگئی۔ نقل کرتے اور کسی اور بدلے امتحان دینے
والے 40 افراد پکڑے گئے۔کراچی یونیورسٹی میں بی کام امتحانات کے دوران اپنی جگہ کسی اور کو پرچہ حل کرنے کیلئے بٹھانا جرم بن گیا۔ کچھ طلبہ نے ایڈمٹ کارڈ پر نام اور ولدیت وہی رکھی مگر تصویر بدل دی لیکن جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے رنگے ہاتھوں 10 افراد کو پکڑلیا۔ ناظم امتحانات کے مطابق نقل کرتے ہوئے بھی 30 طلبہ کوپکڑا گیا۔جامعہ کے قوائد کے مطابق اب ان پر پابندی لگائی جائے گی اور جرمانے بھی ادا کرنے ہوں گے۔نقل اور دوسروں کی جگہ امتحان دینے والوں کے کیسز جامعہ کراچی کی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔





































