
کراچی(تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس
سی اور بی کام سیشن برائے 2019-20 ءکے انرولمنٹ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1700/= روپے فیس کے ساتھ16 مارچ2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ13 اپریل2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔





































