
کراچی ( رپورٹ : دین محمد ،نمائندہ رنگ نو )آمنہ سیکنڈری اسکول نیوکراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس ون میں”تندرستی ہزار
نعمت ہے “کے عنوان سے کلا س نرسری سے تیسری کلاس تک کے بچوں کیلئے سرگرمی کا اہتمام کیا گیا ، جس میں بچوں کو صحت کےے حوالے سے آگہی فراہم کی گئی۔
آمنہ سیکنڈی اسکول کی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم عائشہ نے اسکول کا دورہ کیا اوربچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر منصور احمد شیخ نے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ صحت کے اصولوں کو اپنا ئیں۔صحت مند رہنے کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھیں اور اس کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کریں ۔

اس موقع پر اسکول ٹیچر سر شہزاد نے” نما ئندہ رنگ “سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں بچوں کیلئے ضروری ہیں ۔ان سے بچوں کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے ۔
کیمپس ون کی میڈم رینا ،کیمپس ون کی انچار ج مس نسیمہ اورکیمپس فورکی انچارج میڈم شازیہ نے اپنے اسٹاف کی محنت اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔





































