
کراچی(تعلیم ڈیسک )محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کا اعلان کیا ہے،جسے آل پاکستان
پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزا نے صوبائی صدر سندھ شرف الزماں کی مشاورت سے صوبے بھر کے لیے مسترد کر دیا ہے اورتعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع کرنیکا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیشن ختم ہونے سے پہلے سیشن کو 16ماہ کا کر دیا گیا اور طلبا کا تعلیمی سیشن کو عملی طور پر محض 90 دن پر محدود کر کے مستقبل تاریک کر دیاہے،لہذا نجی تعلیمی اداروں اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے تعلیمی سیشن سابقہ کے مطابق اپریل تا مارچ سے شروع کریں گے اورتعلیمی ادارے نئے سیشن کا آغاز پرانے تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے سے کریں گے۔اس موقع پر مرکزی صدر کاشف مرزا اور صوبائی صدر سندھ شرف الزماں نے صوبہ بھر میں آج بروز منگل11فروری احتجاج کی کال دی ہے اورحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سیشن یکم جولائی کی بجائے اپریل سے شروع کیاجائے،وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا،اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔





































