
کراچی ( ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے فی الحال صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے ہی
کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، اگر صورتحال ایسی ہوئی کہ اسکول مزید بند کرنا پڑے تو حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔
تاہم فی الحال موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھولنے کے فیصلے پر قائم ہیں، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں کورونا کے تمام کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔ اندرون ملک یا اندرون شہر کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اسی لیے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کے عمل کو مزید مو¿ثر کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بار بار وفاقی حکومت سے درخواست کررہے ہیں جب کہ انہوں نے ایف آئی اے اور ائیرپورٹس حکام کو بھی میٹنگ میں اسکریننگ کا عمل مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز پر پابندی اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے سے متعلق محکمہ صحت کی تجویز ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔





































