
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت مقامی ہال
میں ممبران گورننگ باڈی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز قانون دان جسٹس ( ر) وجیہ الدین تھے ۔اس موقع پر جسٹس ( ر) وجیہ الدین نے الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے ارکان کورننگ باڈی ،علیم قریشی ،شاہد خمیسہ ،حنیف جدون ،عبدالواہاب ،راحیلہ خیری ،ڈسٹرکٹ منیجنگ کمیٹی کے ارکان آفتاب احمد ،اظفر ولی ،فیضان قریشی ،سرور حفیظ خان ،محمد عاصم ،صلاح الدین شیخ ،عامر علیم ،احمد جان ،آصف اقبال ،عزت اللہ،سید حنین احمد اور عابد حسین سے حلف لیا ۔
اس موقع پر خطاب میں جسٹس ( ر) وجیہ الدین نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کیلئے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔امید ہے کہ یہ ادارے اسی طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
علیم قریشی نے کہا کہ نجی اسکولوں حوصلہ افزائی ضروری ہے ،اس کیلئے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرنے ہوں گے ،دیگر مقررین نے معیاری تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔





































